• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 600860

    عنوان:

    احتلام کے بعد بستر پر لگی منی کو پاک کرنے کا مسئلہ

    سوال:

    اگر سوتے وقت احتلام ہوگیا اور بستر پر منی لگ گئی لیکن بستر موٹا ہونے کی وجہ سے اسے دھو نہیں سکتے ،بستر کی پاکی کے لیے آسان طریقہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 600860

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 270-195/B=03/1442

     جتنے حصہ میں منی لگی ہوئی ہے بستر کا اتنا حصہ بیڈ سے باہر کی طرف کھینچ لیا جائے اور پھر اسے دھو لیا جائے، نیچے کوئی بڑا تشلہ رکھ لیں تاکہ پانی ناپاک اسی میں گرے۔ ایک مرتبہ دھوکر چھوڑ دیں۔ جب پانی ٹپکنا بند ہو جائے تو دوبارہ دھوئیں، پھر انتظار کریں، جب سارا پانی ٹپک جائے پھر تیسری مرتبہ دھولیں اس کے بعد جب سارا پانی ٹپک جائے تو وہ بستر پاک ہو جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند