• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 15076

    عنوان:

    میرے ساتھ ایک پریشانی یہ ہے کہ مجھ کو بہت زیادہ ریح خارج ہوتی ہے۔ میں نے ڈاکٹروں سے رابطہ قائم کیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔نماز کا پورا کرنا میرے لیے بہت مشکل ہوجاتا ہے خاص طور پر فجر کی نماز اگر میں جماعت کے ساتھ پڑھتا ہوں۔ برائے کرم مجھ کو مشورہ دیں کہ مجھ کو کیا کرنا چاہیے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 15076

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1244=257tl

    آپ کسی ماہر حکیم سے علاج کراتے رہیں اورجو نماز آپ کو جماعت کے ساتھ ادا کرنا دشوار ہو یا جس کی ادائیگی بمشکل ہوپاتی ہو اس نماز کو آپ تنہا ادا کرلیا کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند