• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 65225

    عنوان: واشنگ مشین میں پاکی اور ناپاکی کے کپڑے ساتھ دھوسکتے ہیں یا نہیں؟

    سوال: واشنگ مشین میں پاکی اور ناپاکی کے کپڑے ساتھ دھوسکتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 65225

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 821-926/L=8/1437

     

    واشنگ مشین میں پاک اور ناپاک ہر طرح کے کپڑے ملا کر دھونے کی صورت میں پاک کپڑے بھی ناپاک ہو جائیں گے، البتہ اگر ان کو تین مرتبہ دھوکر ہر مرتبہ نچوڑ دیا جائے یا سکھانے والے حصے میں ڈال کر تین مرتبہ ان کو سکھا دیا جائے تو کپڑے پاک ہوجائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند