• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 25080

    عنوان: جس شخص پر غسل فرض ہو کیا وہ مسجد میں جاسکتاہے ؟ اور یا مسجد میں یا مسجد کے باہر نماز پڑ سکتاہے؟

    سوال: جس شخص پر غسل فرض ہو کیا وہ مسجد میں جاسکتاہے ؟ اور یا مسجد میں یا مسجد کے باہر نماز پڑ سکتاہے؟

    جواب نمبر: 25080

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1664=1311-10/1431

    جس شخص پر غسل فرض ہے وہ جنبی کہلاتا ہے، اس کو غسل کیے بغیر مسجد میں جانا جائز نہیں، وہ مسجد میں جنابت کی حالت میں یا مسجد سے باہر نماز بھی غسل کیے بغیر نہیں پڑھ سکتا۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند