• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 40679

    عنوان: مسح كا طریقہ

    سوال: کیا سر کا مسح کرتے ہوئے ہاتھوں کی تین انگلیاں جب گردن کی طرف لے کر جاتے ہیں تو ہتھیلیاں واپس سر پر پھرتے ہوئے لگانا ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 40679

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1280-1280/M=9/1433 مسح میں استیعاب یعنی پوری سر کا مسح کرنا سنت ہے، اور اس کا طریقہ یہ ہے کہ دونوں ہاتھوں کی تمام انگلیوں کو ہتھیلی سمیت سر کی ابتداء سے پھیرتے ہوئے اخیر تک لے جائیں اور پھر اسی طرح پھیرتے ہوئے واپس لائیں، ومنہا الاستیعاب في مسح الرأس وہو أن یمسح کلہ لما روي عبد اللہ بن زید ”أن النبي صلی اللہ علیہ وسلم مسح رأسہ بیدیہ کلتیہما أقبل بہما وأدبر“ (بدائع)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند