عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 175591
جواب نمبر: 17559101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 489-369/B=05/1441
بچوں کا پاخانہ ، پیشاب یا دیگر نجاستوں کو دھونے سے وضو نہیں ٹوٹتا، دھونے کے بعد ہاتھ یا جہاں نجاست لگی ہے اسے اچھے سے صاف کرلیں، یہ کافی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
لوٹے کی تلی دھوئے بغیر ڈرم میں ڈالنا؟
4375 مناظردودھ میں پیشاب کا قطرہ گر جائےتو كیااسے پاك كیا جاسكتا ہے؟
4101 مناظرکیا پیشاب کی تھیلی کے ساتھ نماز پڑھنا جائز ہے؟
مجھے پیشاب کی بیماری ہے۔ پیشاب کرنے کے بعد بھی تقریباً ایک گھنٹہ تک پیشاب کے قطرے آتے ہیں اور زیادہ دیر تک پیشاب روک نہیں سکتا ہوں ورنہ پیشاب کے چند قطرے آجاتے ہیں۔ اوریہ سب پیشاب کے قطرے میری لا علمی میں آتے ہیں جب تک شرمگاہ کو نہ دیکھوں مجھے پتہ نہیں چلتا ہے۔ اس بیماری کی وجہ سے نماز میں کافی پریشانی ہے۔ میں پیشاب کے بعد ایک کپڑا اپنے انڈر ویئر میں رکھتا ہوں تاکہ پیشاب کے قطرے اس میں جذب ہوجائیں اور نماز کے وقت وہ کپڑا اور انڈر ویئر اتار کر مسجد نمازپڑھنے چلا جاتاتھا لیکن کچھ دفعہ ایسا ہوا ہے کہ جماعت سے واپسی کے بعد اپنی شرمگاہ کو دیکھا تو پتہ چلا کہ پیشاب کے قطرے خارج ہوئے تھے اس وجہ سے کافی ذہنی اذیت ہوئی۔ نماز کے بارے میں شبہ رہا کہ ہوئی کہ نہیں کیوں کہ مجھے معلوم نہیں کہ پیشاب کے قطرے حالت نماز میں خارج ہوئے یا مسجد سے واپسی کے دوران، اور اگر نماز کے دوران خارج ہوئے تو پھر مسجد کی صف بھی ناپاک ہوئی ہوگی اس کے علاوہ شلوار کو بھی دھونا پڑا۔ ایک بات کی وضاحت کر دوں کہ مجھے اوقات نماز میں اتنا وقت ضرور مل جاتا ہے کہ جس میں نماز انفرادی طور پر پڑھ سکوں اس لیے شرعی طور پر معذور بھی نہیں ہوں۔ مجھے آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ اس صورت میں کیا یہ ممکن ہے کہ میں نماز انفرادی طور پر گھر میں پڑھ لوں اور پیشاب کی وجہ سے جو ذہنی اذیت ہوتی ہے اس سے بچ جاؤں؟ دوسرا سوال مجھے آپ سے غسل کے متعلق پوچھنا ہے اگر غسل کے فرائض کی ادائیگی کے دوران جسم کے کچھ حصے خشک ہوں اور پیشاب کے قطرے خارج ہونا شروع ہوجائیں یا دوسری صورت میں ہوا خارج ہوجائے توان دونوں صورتوں میں کیا دوبارہ سے غسل کے فرائض ادا کرنے ہوں گے یا صرف خشک جگہ پر پانی بہانے سے غسل ہوجائے گا؟ مجھے پیشاب کی بیماری کی وجہ سے سخت پریشانی ہے اور اللہ معاف کرے اس کی وجہ سے نمازیں بھی قضا ہوئی ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ میری ذہنی پریشانی کو سمجھتے ہوئے میری رہنمائی فرمائیں گے۔
4205 مناظراگر میں وضو کررہا ہوں اور کوئی شخص سلام کرے تو کیا مجھے اس کا جواب فوراً وضو کے درمیان دینا ہوگا یا وضوپورا کرنے کے بعد؟ (۲)اگر میری کسی سے ملاقات ہو اوروہ وضو کرنے میں مصروف ہے اورمیں اس کو سلام کرنا چاہتاہوں تو کیا مجھے اس کو سلام کرنا ہوگا جب کہ وہ وضو کرنے میں مصروف ہے یا مجھے رکنا چاہیے یہاں تک کہ وہ اپنا وضو مکمل کرلے اور میں اس کے بعد اس کو سلام کروں؟
13991 مناظرمغربی طرز کے بیت الخلاء کا استعمال جائز ہے یا نہیں؟
1999 مناظرطبی معائنے كے لیے عورت كی شرم گاہ میں انگلی ڈالی تو كیا اس پر غسل واجب ہوگا ؟
5727 مناظر