• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 174997

    عنوان: ننگے ہوكر غسل اور وضو كرنے سے وضو اور غسل درست ہوگا یا نہیں؟

    سوال: کسی شخص نے غسل خانے میں ننگے ہوکر غسل کیا اور اسی حالت میں وضو بھی کیا تو کیا اس کا غسل اور وضو صحیح ہوگا؟ اور اس غسل اور وضو سے وہ نماز اورقرآن کی تلاوت کرسکتاہے؟

    جواب نمبر: 174997

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:329-270/L=4/1441

    جی ہاں !اس کا غسل اور وضو صحیح ہوگیا اور وہ اس غسل اور وضو سے نماز اور تلاوت کرسکتا ہے ؛تاہم ننگے غسل کرنا مناسب نہیں ۔

    وحاصل حکم من اغتسل عادیا أنہ إن کان بمحل خال لا یراہ أحدٌ یحرم علیہ نظر عورتہ حل لہ ذلک لکن الأفضل التستر حیاء من اللہ تعالی (مرقاة: ۳۹/۲، مکتبة إمدادیة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند