• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 602020

    عنوان:

    ہمبستری میں اگر منی خارج نہ ہو تو غسل واجب ہوگا یا نہیں؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں زید اپنی بیوی کیساتھ ہمبستری کرے لیکن صرف دخول کرے اور منی خارج نہ ہو، تب غسل واجب ہے یا نہیں؟ اگر غسل واجب ہے اور زید کو اس مسئلہ کے بارے میں معلومات نہیں ، تو اب کیا حکم ہے ذید اور اس کی بیوی کے لیے ؟

    جواب نمبر: 602020

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:390-356/sd=7/1442

     صورت مسئولہ میں صرف دخول کرنے سے ہی غسل واجب ہوجائے گا اور زید کو اگر اس مسئلے کا علم نہیں تھا اور بلا غسل نمازیں وغیرہ پڑھ لیں، تو ان کا اعادہ ضروری ہے ۔

    -----------------------

    بیوی کے لیے بھی وہی حکم ہے۔ (م)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند