عبادات
>>
طہارت
سوال نمبر: 67236
عنوان: چہرے پر كریم لگانے كے بعد وضو كرنا؟
سوال: میرے چہرے کے اسکین (جلد) پر کچھ مسئلہ ہے، ڈاکٹر نے چہرے پر دن میں لگانے کے لیے ایک کریم ․․․پانی اور دھوپ سے بچانے والی جلدی کریم․․․ (Water Resistant Sunscreen cream)دیاہے، وضوکرتے وقت میں حکم کے مطابق تین مرتبہ اپنا چہرہ دھوتاہوں اور محسوس کرتاہوں کہ کریم دھل گئی ، لیکن جب میں چہرے پر لگی کریم کو دیکھتا ہوں تو شک ہوتاہے ۔
براہ کرم، بتائیں کہ میرا وضو ہوتاہے یا نہیں؟اگر نہیں ہوتاہے کریم کو دھونے کا سب سے اچھا طریقہ کیا ہے؟کیا میں تین مرتبہ سے زیادہ چہرے کو دھو سکتاہوں؟
جواب نمبر: 6723601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1220-1262/L=11/1437
محض شک سے وضو کے نہ ہونے کا حکم عاید نہ ہوگا؛ البتہ اگر واقعی آپ کو یہ پتہ چل جائے کہ پانی جلد تک نہیں پہنچا ہے تو اس صورت میں وضو درست نہ ہوگا اور بہر صورت اگر طمانیتِ قلب کے مقصد سے تین مرتبہ سے زائد چہرہ کو دھویا جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ قال فی الدر المختار: ولو زاد لطمانینة القلب أو لقصد الوضوء علی الوضوء لابأس بہ (درمختار: ۱/۲۴۰)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند