• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 53715

    عنوان: پیشاب کے قطرات گرنے کا احساس

    سوال: حضرت مجھے قطروں کا مسئلہ ہے ، میں پیشاب کرنے کے بعد کھژا ہو کر تھوڑا ہلتا ہوں تاکہ قطرے باہر آجائین، ایک دفع کھژا ہوا تھا میں تو یل کر بیٹھ گیا تاکہ استنجا کر لوں جیسا کہ میں کرتا ہوں، مگر بیٹھ کر پتہ چلا کہ قطرا آیا ہوا تھا، اب مسئلہ یہ ہے کہ جب میں کھڑا ہو کر ہل رہا تھا تو ممکن ہے کہ تب ہی قطرہ آچکا ہو اور ٹانگون کے بال پر پیشاب لگ گیا ہو ہلنے کی وجہ سے مگر پتہ نہیں، اس کے بعد جو وضو کر کہ نماز پڑھی کیا اسے دوراہوں؟

    جواب نمبر: 53715

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1069-1092/N=9/1435-U اگر آپ کو ٹانگوں پر یا کہیں اور پیشاب کے قطرات گرنے کا یقین نہیں ہے تو محض شک کی وجہ سے صورت مسئولہ میں نماز لوٹانے کا حکم نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند