• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 21264

    عنوان:

    تالاب کا پانی جو کہ باہر سے دیکھنے پر ہرے رنگ کا نظر آئے، اس میں ہلکا مزہ اور بو بھی ہو تو کیا ایسے پانی سے وضو اور غسل جائز ہے؟ میں ابھی مغربی بنگال میں کولکتہ کے قریب رہ رہاہوں اور یہاں صرف ایسے ہی پانی کی سہولت ہے۔مسجدوں میں بھی عام طورپر ایسے تالاب موجود ہیں اور سب اسی کا پانی استعمال کرتے ہیں، تالاب میں غسل کرنے کا مستحب طریقہ کیا ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 21264

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 748=599-5/1431

    اس تالاب سے وضو اور غسل کرنا دُرست ہے۔ تالاب میں غسل کرنے کا مستحب طریقہ یہ ہے کہ پہلے تالاب سے باہر نجاست کے مقام کو دھوئے پھر استنجا کرے اس کے بعد وضو کرے۔ پھر غوطہ لگاکر پورے بدن کو ملے۔ پھر دوبارہ اور سہ بارہ بھی غوطہ لگاکر بدن کو ملے۔ بس غسل صحیح ہوگیا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند