• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 170911

    عنوان: ستر پر نظر پڑنے سے وضو كا حكم

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں جرمنی میں رہتاہوں، یہاں وضو سے متعلق مجھے بہت سارے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہاہے، اور اصل مسئلہ یہ ہے کہ ؛ ’ کیا وضو ٹوٹ جاتاہے اگر کسی لڑکا یا لڑکی کے ستر پر نظر پڑ جائے تو، بیشک وہ نظر ڈالی جائے یا غلطی سے پڑ جائے‘؟

    جواب نمبر: 170911

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1129-941/H=10/1440

    جن اعضاء پر ایک دوسرے کو نظر ڈالنا جائز نہیں اُن اعضاء کو ایک دوسرے کے دیکھنا گناہ ہے اور اچانک نظر بغیر قصد کے پڑ جائے اور فوراً ہٹالی جائے تو گناہ بھی نہیں اور وضوء دونوں صورتوں میں ٹوٹنے کا حکم نہیں ہے یعنی باوضوء شخص سے اگر ایسا ہوگیا تو وضوء نہیں ٹوٹے گا، معلوم نہیں اور کونسے بہت سے مسائل ہیں کہ جن کا آپ کو سامنا درپیش ہے؟ تعلیم الاسلام اور بہشتی زیور کا مطالعہ کرتے رہیں تو ان شاء اللہ بیحد فائدہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند