• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 9322

    عنوان:

    اگر بیماری کی وجہ سے رمضان کے دو روزے چھوٹ گئے ہوں تو اس کا کیا حل ہے؟

    سوال:

    اگر بیماری کی وجہ سے رمضان کے دو روزے چھوٹ گئے ہوں تو اس کا کیا حل ہے؟

    جواب نمبر: 9322

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2367=1952/ ب

     

    اگر بیماری کی وجہ سے روزے چھوٹ جائیں تو صحت کے بعد ان چھوٹے ہوئے روزوں کی قضا کرنا فرض ہے، البتہ اگر صحت کی کوئی امید نہ ہو اورآخر دم تک روزہ رکھنے کی طاقت لوٹنے سے بالکل مایوسی ہو تو ایک روزہ کے عوض نصف صاع گیہوں یعنی 1.633 کلو گرام یا اس کی قیمت کسی مسکین کو دے دے، بلکہ قیمت دینا بہتر ہے، شامی میں ہے: یعطي لکل صلاة نصف صاع من بُر کالفطرة وکذا حکم الوتر والصوم أي أو من دقیقہ أو سویقہ أو صاع تمر أو زبیب أو شعیر أو قیمتہ وہي أفضل عندنا لإسراعہا لسد حاجة الفقیر (الدر مع الشامي ۲/۷۳، باب قضاء الفوائت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند