عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 611200
دوسرے ملك سفر كرنے كی وجہ سے كل روزے 28 ہوں تو كیا حكم ہے؟
سوال : :اگر کوئی شخص سفر میں گیا اور جس ملک سے گیا اُس ملک سے ایک روزہ زیادہ ہے اور اس شخص کے کُل ٢٨ روزے ہوئے تو اس شخص کو ایک روزہ قضا کرنا ہوگا یا قضا کرنے کی ضرورت نہیں؟
جواب نمبر: 61120024-Apr-2022 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1011-819/D=09/1443
عید تو اس ملك والوں كے ساتھ كرلیں اور وہاں كے اعتبار سے جتنے روزے آپ كے كم ہوئے ایك یا دو، اس كی بعد عید قضا كرلیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
روزہ کی حالت میں خون کا نمونہ لینے کا کیا حکم ہے ،کیا روزہ ٹوٹ جائے گا؟
7541 مناظراگر کوئی شخص رمضان کے مہینے میں سونے کے وقت تمباکو (کھینی) منھ میں رکھ کر سو گیا اور سحری کے وقت آنکھ نہیں کھلی، بلکہفجر کی اذان کے بعد اٹھا اس وقت کھینی منھ میں ہے۔ توکیا کھینی پھینک کر نیت کرلینے سے روزہ ہوجائے گا؟
8176 مناظرکیا ایک مسجد میں دو تروایح کانظم کرنا جائز ہے؟
اگرکوئی شخص رمضان کے روزہ کی حالت میں اپنی بیوی کے ساتھ چوما چاٹی میں مشغول ہوجاتا ہے اپنی انگلیوں کو اس کی شرمگاہ میں داخل کرنے کی حد تک بغیر عضو تناسل کو اس کی شرمگاہ میں داخل کئے ہوئے۔ اس کی مذی (نہ کہ منی) بھی نکل آتی ہے۔ کیا روزہ درست ہوگا؟ اگر وہ صرف اس کا سرین ، فرج اپنے ہاتھوں سے یا گھٹنے یا ران سے چھوئے تو کیا حکم ہے؟ کیا اگر وہ بیوی کے پستان پر ہاتھ پھیرے تو ان دونوں کا روزہ باقی رہے گا؟ برائے کرم جلد جواب عنایت فرماویں۔
8671 مناظرمسئلہ یہ ہے کہ دس روزہ تراویح میں مکمل
قرآن سننے کے بعد اپنے مکان یا دکان پر تراویح (الم تر ․․․سے) جماعت کے ساتھ پڑھ
سکتے ہیں؟ جب کہ عشاء کی نماز مسجد میں جماعت سے ادا کریں اور مسجدمیں بھی تراویح
ہورہی ہو؟ (کیا اس صورت میں مسجد کی تراویح پر اثر تو نہیں پڑے گا کہ ہر کوئی ایسا
کرتا پھرے)؟