• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 162970

    عنوان: شرم گاہ دیکھنے سے منی نکل آئے ، تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا؟

    سوال: اگر رمضان کے روزہ میں شرم گاہ کی طرف دیکھنے سے منی آ جائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا یا نہیں ؟ اور اگر ٹوٹ گیا تو پھر کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 162970

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1104-972/D=10/1439

    صورت مسئولہ میں صرف شرم گاہ کی طرف دیکھنے سے اگر منی آجائے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹے گا، لیکن بیوی کے علاوہ کسی اور کی شرم گاہ دیکھنا یا ایسی تصویر دیکھنا سخت گناہ ہے۔ أو احتلم أو أنزل بنظر أي لایفطر (البحر: ۲/۲۷۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند