• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 41165

    عنوان: اگر انزال ہوجائے تو روزہ فاسد ہوگیا

    سوال: اگر کسی شخص نے روزے کی حالت میں اپنے عضوء خاص کو کسی عورت کی پچھلے والے حصے کے ساتھ ٹچ(مس) کرتا رھا یہاں تک کہ تک کھ انزال ھوگیا ، واضح رھیکہ دبر کے اندر داخل نھیں کیا تو صرف قضا کرنا ھوگا یا کفارہ بھی ھوگا؟ ( 2)اگر داخل بھی کیا تب کیا حکم ھے؟

    جواب نمبر: 41165

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1427-908/L=11/1433 روزہ کی حالت میں اپنے عضو خاص کو عورت کے پچھلے والے حصے کے ساتھ ٹچ کرنے سے جب کہ اندر داخل نہ کیا ہو، اگر انزال ہوجائے تو روزہ فاسد ہوگیا، البتہ اس پر صرف اس روزہ کی قضا لازم ہے، کفارہ لازم نہیں، اور اگر عورت کے دبر (پچھلی شرمگاہ) میں بقدر حشفہ اپنا عضو مخصوص داخل کردیا تو قضا کے ساتھ کفارہ بھی لازم ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند