• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 16561

    عنوان:

    اگر ایک شخص نے رمضان المبارک کے آخری دس دنوں کا مسنون اعتکاف کیا اورکسی وجہ سے ساتویں دن اس کا اعتکاف ٹوٹ گیا، اس کا کفارہ یا قضا کیا ہے؟ آیا دس دنوں کا دوبارہ اعتکاف کرے یا کہ تین دن کا اعتکاف کرے؟ کیا اس قضا اعتکاف میں روزہ رکھنا بھی ضروری ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 16561

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1600=1272-10/1430

    اس کو صرف ایک دن کی قضا، روزہ سمیت لازم ہے، چاہے رمضان ہی میں اس کی قضاء کرلے یا رمضان کے بعد، البتہ احتیاطاً اختلاف سے بچنے کے لیے بعد رمضان دس دن روزہ سمیت قضاء کرلے تو بہتر ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند