• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 65995

    عنوان: ایک مسجد کی رقم دوسری مسجدوں میں دینا

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں! رمضان میں ایک مسجد کے اخراجات کے لیے چندہ کیا گیا، اور پھر ختم تراویح پر اس میں سے حافظ صاحب اور امام صاحب کو ہدیہ دیا گیا، اور کچھ دوسری مسجدوں کے بھی حفاظ کو اسی میں سے ہدیہ دیا گیا، کیا ایسا کرنا درست ہے ؟ برائے کرم رہنمائی فرمائیں! محمد اظہر رانے بنور کرناٹک

    جواب نمبر: 65995

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 688-550/D=9/1437 ختم قرآن کے نام پر چندہ کرنا جائز نہیں۔ اخراجات کے لئے جو چندہ کیا گیا وہ رقم مسجد کے ضروری اور مناسب اخراجات میں خرچ کی جانی ضروری ہے۔ امام اور موٴذن کی تنخواہ بھی مسجد کے اخراجات میں شامل ہے پس اس میں دینا جائز ہے؛ لیکن ہدیہ دینا اور ختم قرآن کے موقع پر یا اس کی وجہ سے دینا جائز نہیں۔ اور دوسری مسجد کے امام کو دینا بھی جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند