• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 18779

    عنوان:

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس موضوع پر کہ نو اور دس محرم کا روزہ رکھنا چاہیے یا نہیں؟ (۲)لوگوں نے بہت سی حدیثیں سنائی ہیں کہ نو اور دس محرم کا روزہ رکھنے سے پچھلے اور اگلے سال کا کفارہ ادا ہوجاتا ہے۔ اور بھی بہت سی حدیثیں سنانے لگے ہیں۔ برائے کرم آپ اس پر قرآن اورحدیث سے روشنی ڈالیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 18779

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 73=73-1/1431

    جی ہاں ان تاریخوں میں روزہ رکھنا مستحب ہے۔

    (۲) اس طرح کی مفہوم کی حدیث موجود ہے۔ آپ کو صحیح حدیثیں سنائی گئی ہیں، کوئی تردد نہ کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند