عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 46973
جواب نمبر: 46973
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1229-826/L=11/1434 (۱) تراویح کی نماز کی نیت اس طرح کرنی چاہیے کہ میں دو رکعت تراویح پڑھنے کی نیت کرتا ہوں جو سنت ہے۔ (۲) تراویح میں ہردو رکعت میں نیت کرنی شرط نہیں ہے، شروع میں بیس رکعت کی نیت کافی ہے؛ البتہ ہردو رکعت پر نیت کرلینا بہتر ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند