• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 602016

    عنوان:

    پیٹ كے بل لیٹ كر منی خارج كرنے سے روزہ ٹوٹے گا یا نہیں؟

    سوال:

    (۱) روزے کی حالت میں پیٹ کے بل لیٹ جانے سے منی خارج کرنا روزے کی قضا ہوگی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 602016

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 387-53T/SD=06/1442

     صورت مسئولہ میں اگر منی کا خروج پیٹ کے بل لیٹ کے شرمگاہ کو زمین پر رگڑنے کے نتیجے میں ہو، تو اس بارے میں کوئی صریح جزئیہ نہیں مل سکا؛ البتہ حاشیہ امداد الفتاوی سے مستفاد ہوتا ہے کہ صورت مسئولہ میں احتیاطا قضاء واجب ہوگی اور گر منی کا خروج شرمگاہ کو دونوں رانوں کے درمیان رگڑنے سے ہو، تو بلاشبہ روزہ فاسد ہوجائے گا اور قضاء بھی واجب ہوگی۔ (مستفاد: امداد الفتاوی مع حاشیہ مفتی محمد شفیع صاحب: 4/229-230، جدید) قال ابن عابدین: فالأصل أن الجماع المفسد للصوم ہو الجماع صورة ہو ظاہر، أو معنی فقط وہو الإنزال عن مباشرة بفرجہ لا فی فرج أو فی فرج غیر مشتہی عادة أو عن مباشرة بغیر فرجہ فی محل مشتہی عادة ففی الإنزال بالکف أو بتفخیذ أو تبطین وجدت المباشرة بفرجہ لا فی فرج وکذا الإنزال بعمل المرأتین فإنہا مباشرة فرج بفرج لا فی فرج، وفی الإنزال بوطء میتة أو بہیمة وجدت المباشرة بفرجہ فی فرج غیر مشتہی عادة، وفی الإنزال بمس آدمی أو تقبیلہ وجدت المباشرة بغیر فرجہ فی محل مشتہی۔ أما الإنزال بمس أو تقبیل بہیمة فإنہ لم یوجد فیہ شیء من معنی الجماع فصار کالإنزال بنظر أو تفکر فلذا لم یفسد الصوم إجماعا ہذا ماظہر لی من فیض الفتاح العلیم۔ (ردالمحتار: 2/399، دارالفکر، بیروت)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند