• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 46566

    عنوان: کیا میں دبئی میں سحری کرکے روزہ رکھ سکتاہوں؟

    سوال: میں کویت سے دوپہر تین بجے ہندوستان کے لیے نکلوں گا تو مجھے اس دن کا روزہ نہیں رکھنا ہے، لیکن ہندوستان جانے سے پہلے دبئی میں رات دو بجے تک رکنا ہے تو کیا میں دبئی میں سحری کرکے روزہ رکھ سکتاہوں؟ کیونکہ میں ہندوستان کل صبح نو بجے تک پہنچ جاؤں گا۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 46566

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1027-805/H=9/1434 دبئی میں صبح صادق سے قبل سحری کھاکر روزہ رکھ لیں گے تو روزہ درست ہوجائے گا، کویت سے روانہ ہوتے وقت روزہ کیوں نہیں رکھیں گے؟ اس کے متعلق تفصیل لکھ کر معلوم کرتے تو بہتر ہوتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند