• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 47904

    عنوان: مشت زنی کا حکم روزہ کی حالت میں کیا ہے؟

    سوال: (۱) مشت زنی کا حکم روزہ کی حالت میں کیا ہے؟ (۲) اگر ننگی تصویر اور ویڈیو کسی نے دیکھی روزہ کی حالت میں؟ برائے مہربانی مسلک شافعی کی رو سے رہبری فرمائیں۔ (۳) مشت زنی سے بچنے کا کوئی نسخہ تجویز فرمائیں۔

    جواب نمبر: 47904

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1235-1234/M=11/1434-U یہاں دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند سے مسائل حنفی مسلک کے مطابق لکھے اور بتائے جاتے ہیں، آپ شافعی مسلک کے اعتبار سے جاننا چاہتے ہیں تو شافعی عالم یا شافعی ادارے سے رجوع کریں، مشت زنی کا عمل ناجائز ہے روزے کی حالت میں ہو یا نہ ہو، اگر روزے میں کسی نے مشت زنی کی اور انزال ہوگیا تو روزہ ٹوٹ گیا، قضا لازم ہے کفارہ نہیں، اگر کسی کو ننگی تصویر اور ویڈیو دیکھنے کی وجہ سے انزال ہوگیا تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹا ہکذا فی الہندیة وغیرہا۔ اگر کسی کو مشت زنی کی عادت لگی ہے اور وہ غیرشادی شدہ ہے تو اس کو چاہیے کہ فوراً شادی کرنے کی کوشش کرے، مشت زنی کا داعیہ دل میں پیدا ہو تو خدائی عذاب کا استحضار کرلے اور اس کا ارتکاب ہوجانے پر اپنے اوپر کچھ نمازیں اور صدقہ خیرات وغیرہ کو لازم کرلے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند