• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 27834

    عنوان: رمضان المبارک میں ختم قرآن پر مقتدیان حضرات انفرادی اور اجتماعی طور پر امام کو نقد روپیہ یا تحفہ وغیرہ دیتے ہیں، اس کی کیا شرعی حیثیت ہے؟ واضح فرمائیں۔ 

    سوال: رمضان المبارک میں ختم قرآن پر مقتدیان حضرات انفرادی اور اجتماعی طور پر امام کو نقد روپیہ یا تحفہ وغیرہ دیتے ہیں، اس کی کیا شرعی حیثیت ہے؟ واضح فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 27834

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1857=1335-1/1432

    اس روپئے کی حیثیت اجرت کی ہے اور قرآن کریم سناکر اجرت لینا جائز نہیں۔ لینے والا اور دینے والے دونوں گنہ گار ہیں۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند