• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 163739

    عنوان: رمضان کے روزے كے دوران دخول كے بغیر محض مس كرنے سے انزال ہوجائے تو كیا حكم ہے؟

    سوال: زیدرمضان میں بیوی کے پاس گیاتوغلبہٴ شہوت میں بیوی کی فرج پربغیرحائل(کپڑے )کے بدوں دخول کیے ٴفارغ ہوگیا 1-کیازیداوراس کی بیوی کاروزہ ٹوٹ گیا؟ 2-کیازیداوراس کی بیوی پراِس روزے کی قضااورکفارہ واجب ہے ؟

    جواب نمبر: 163739

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1310-1133/D=11/1439

    (۱،۲) صورت مسئولہ میں چوں کہ دخول کے بغیر محض مسّ کرنے سے انزال ہوا ہے؛ اس لیے زید پر روزے کی قضا واجب ہوئی، کفارہ واجب نہیں ہوا اور اس کی بیوی پر بھی صرف قضا واجب ہے بشرطیکہ بیوی کو بھی انزال ہوا ہو۔ أو جامع دون الفرج ولم ینزل وقال العلامة الشامي تحتہ: أما لو أنزل قضی فقط أي بلا کفارة قال في الفتح: وعمل المرأتین کعمل الرجال جماع أیضا فیما دون الفرج لا قضاء علی واحدة منہما إلا إذا أنزلت ولا کفارة مع الإنزال (الدر المختار مع رد المحتار: ۳/ ۳۷۱) (ہندیہ: ۱/۲۶۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند