• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 33543

    عنوان: امام کے لیے رمضان میں ختم القرآن کے موقع پر مصافحہ کے وقت اگر کوئی ہدیہ دے توکیا وہ لینا جائز ہے یا نہیں؟ (۲) نیز مسجد کی کمیٹی والوں کی طرف سے بھی کچھ پیسے ملتے ہیں ان کا کیا حکم ہے؟

    سوال: (۱) امام کے لیے رمضان میں ختم القرآن کے موقع پر مصافحہ کے وقت اگر کوئی ہدیہ دے توکیا وہ لینا جائز ہے یا نہیں؟ (۲) نیز مسجد کی کمیٹی والوں کی طرف سے بھی کچھ پیسے ملتے ہیں ان کا کیا حکم ہے؟(۳) جائز ہونے کی کوئی صورت ہے؟(۴ ) رحیمیہ میں جو گنجائش دی ہے ، کیا وہ درست ہے؟ براہ کرم، اس پرروشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 33543

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1402=853-8/1432 (۱) نہیں۔ (۲) جائز نہیں۔ (۳) ختم قرآن پر لینادینا کسی طرح جائز نہیں۔ (۴) رحیمیہ میں کیا گنجائش دی ہے پوری بات نقل کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند