عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 604781
معتكف كا خارج مسجد جاكر دروازہ بند كرنا؟
ہماری مسجد کا دروازہ حدود مسجد سے باہر ہے جب سب نمازی چلے جاتے ہیں تو معتکف کو کہتے ہیں کے وہ دروازہ اندر سے بند کر لے اسی طرح پھرصبح کے وقت دروازہ اند سے کھولنا بھی ہوتا ہے کیا ایسی صورتوں میں معتکف باہر جا سکتا ہے ؟
جواب نمبر: 604781
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 988-642/B=10/1442
مسجد کے دروازے کا کھولنا اور بند کرنا یہ امام و موذن کی ذمہ داری ہے، معتکف کا کام نہیں ہے۔ معتکف کو مسجد سے باہر دروازہ کھولنے یا بند کرنے کے لئے نہیں جانا چاہئے، جو شخص سب سے بعد میں جائے اور جو شخص سب سے پہلے آتا ہو ان کے ذمہ یہ کام دے دیا جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند