• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 46930

    عنوان: کیا خواتین گھر پہ از خود تراویح پڑھ سکتی ہیں اگر وہ حافظہ نہ ہوں؟

    سوال: کیا خواتین گھر پہ از خود تراویح پڑھ سکتی ہیں اگر وہ حافظہ نہ ہوں؟اگر ہاں تو کیسے پڑھیں گی؟یعنی کونسی سورة اور کتنی رکعات پڑھیں گی ؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 46930

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1143-1148/M=9/1434 تراویح پڑھنے کے لیے حافظہ ہونا شرط نہیں، حافظہ غیرحافظہ سب کے لیے تراویح پڑھنا مسنون ہے، خواتین اپنے گھروں میں از خود (تنہا تنہا) پڑھیں نماز کے لیے الگ سے مخصوص کوئی طریقہ نہیں ہے، نقل نماز کی طرح تراویح دو دو رکعت کرکے پڑھی جائے گی، اور سورتوں کی بھی تعیین نہیں ہے، اگر کسی کو بیس سورتیں بھی یاد نہیں ہیں تو الم تر کیف سے الناس تک دس رکعت پڑھے اور پھر دوبارہ انہی سورتوں کے ساتھ بقیہ دس رکعت پوری کرلے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند