• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 24911

    عنوان: کیا نفلی روزہ کچھ چیز غلطی سے کھانے یا پینے سے ٹوٹ جاتا ہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔ 

    سوال: کیا نفلی روزہ کچھ چیز غلطی سے کھانے یا پینے سے ٹوٹ جاتا ہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔ 

    جواب نمبر: 24911

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1315=1315-9/1431

    روزہ نفلی ہو یا فرض، بھول کر کھاپی لینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، ہاں اگر روزہ یاد ہو اور پھر چوک ہوجائے، مثلاً وضو میں کلی کرتے وقت پانی حلق سے نیچے چلا جائے تو اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند