عنوان: زید عورتوں کو تراویح پڑھاتاہے، یہ دو نوں ایک دوسرے کے لیے غیرمحرم ہیں اور زید اپنے پیچھے کچھ مردوں کی صف لگاتاہے اور پردہ کے پیچھے عورتوں کو کھڑاکرتاہے، تو کیا یہ تروایح کی صورت ہوگی؟
سوال: زید عورتوں کو تراویح پڑھاتاہے، یہ دو نوں ایک دوسرے کے لیے غیرمحرم ہیں اور زید اپنے پیچھے کچھ مردوں کی صف لگاتاہے اور پردہ کے پیچھے عورتوں کو کھڑاکرتاہے، تو کیا یہ تروایح کی صورت ہوگی؟
جواب نمبر: 2535801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(د): 1490=1133-10/1431
اس طرح کرنے میں کچھ حرج نہیں تراویح کی نماز درست ہوگی، بشرطیکہ کوئی مفسدہ نہ ہو۔ ویصف الرجال ثم الصبیان ثم الخناثی ثم النساء (درمختار مع الشامي: ۲/۳۱۳، کتاب الصلاة باب صفة الصلاة، ط: زکریا)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند