عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 10696
میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی عورت رمضان کے روزے کی قضا کرے اور رات کو نیت کرلے لیکن صبح روزہ نہ رکھے تو کیا اب اس کے ذمہ ایک اور روزہ قضا کرنا ہوگا ؟ دعا میں یاد رکھیں۔
میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی عورت رمضان کے روزے کی قضا کرے اور رات کو نیت کرلے لیکن صبح روزہ نہ رکھے تو کیا اب اس کے ذمہ ایک اور روزہ قضا کرنا ہوگا ؟ دعا میں یاد رکھیں۔
جواب نمبر: 1069601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 203=203/م
صورتِ مسئولہ میں ایک ہی روزہ کی قضا لازم ہے، صبح روزہ نہ رکھنے یا رکھ کر توڑدینے کی وجہ سے الگ سے کوئی روزہ واجب نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا
کہتے ہیں علماء حضرات کہ پندرہ شعبان کے روزے کی اسلام میں حیثیت کس درجہ کی ہے
اوراس دن کی مسنون عبادت کیا ہے؟ برائے کرم رہنمائی فرماویں کیوں کہ بہت سے لوگوں
کا اس میں مخالف عمل ہے؟
کیا
مسجد میں قبلہ کی طرف (مغربی جانب) میں کھڑکی رکھنا جائز ہے؟ (۲)کیا روزہ افطار کرنے کے
لیے اعلان کرنا اورافطار کے بعد اذان کرنا بہتر ہے یا افطار کے لیے اذان دینا بہتر
ہے؟
ہماری
مسجد میں تراویح کے وقت عورتیں بھی جماعت میں شامل ہوتی ہیں مگر مردوں کی جماعت
مسجد کے اوپر کے فلور میں ہوتی ہے او رعورتیں نیچے والے فلور میں ہوتی ہیں ان میں
اور ہم میں اتصال صفوف بالکل نہیں ہوتا۔ تو کیا ان عورتوں کی نماز صحیح ہوجاتی ہے؟
کیا
دل سے روزہ کی نیت کرنا ضروری ہے، صرف سحری کھانا نیت کے لیے کافی نہیں ہے؟
میں بواسیر کا مریض ہوں، روزے کی حالت میں پاخانے کی جگہ میں اندر کی طرف دوائی لگانے سے کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ اسی طرح گرم پانی کے ٹیوب میں بیٹھ کر پاخانے کی جگہ کو سینکنے کا کیا حکم ہے؟