• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 601100

    عنوان:

    قضا روزوں كی تعداد یاد نہیں تو كیا كریں؟

    سوال:

    میں بھول گیا ہوں کہ کتنے روزوں میں قصدًا کھائے تو اب میں کتنے روزوں کی قضا اور کفارہ دوں گا؟

    جواب نمبر: 601100

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 334-262/B=04/1442

     اگر آپ کو صحیح تعداد یاد نہ ہو تو تحرّی کریں یعنی دل میں سوچیں کہ زیادہ سے زیادہ کتنے روزوں کو قصداً توڑا ہے۔ اتنا سوچیں کہ اس سے زیادہ آپ نے نہیں توڑا ہے اس کا یقین ہو جائے۔ جتنے روزے توڑے ہیں ان سب کی قضا کرنا واجب ہے۔ اور رہا کفارہ کا مسئلہ تو ایک سال کے رمضان میں جس قدر روزے آپ نے قصداً توڑے ہیں ان سب کا ایک ہی کفارہ کافی ہوگا۔ دوسرے سال کے رمضان میں جس قدر روزوں کو توڑا ہے ان سب کا بھی ایک ہی کفارہ کافی ہوگا۔ اگر روزہ رکھنے کی طاقت ہے تو ہر سال کے قضا روزوں کا کفارہ الگ الگ ۶۰/ روزے مسلسل رکھیں اور اگر اس کی طاقت نہ ہو تو ۶۰/ روزوں کے بدلہ ۶۰/ مسکینوں کو دونوں وقت پیٹ بھر کر کھانا کھلائیں۔ یا فی روزہ پونے دو سیر گیہوں یعنی ایک کلو ۶۳۳/ گرام یا اس کی قیمت غریبوں پر صدقہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند