• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 601766

    عنوان:

    روزہ کی حالت میں عود کی لکڑی کی مسواک كرنا كیسا ہے؟

    سوال:

    حضرت ، مسئلہ یہ معلوم کرنا تھا کہ اگر کوئی شخص روزہ کی حالت میں عود کی لکڑی کی مسواک کرلے تو کیا اس شخص کا روزہ مکروہ ہو جائے گا ؟

    جواب نمبر: 601766

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:342-333/sd=6/1442

     روزہ کی حالت میں عود کی لکڑی سے مسواک کرنے سے روزہ مکروہ نہیں ہوتا ہے، کسی بھی لکڑی سے مسواک کی جاسکتی ہے۔ ولا یکرہ مسواک ولو عشبًا أو رطبًا بالماء علی المذہب․ (الدر المختار مع رد المحتار: ۳/۳۹۹، زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند