• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 2680

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ روزہ کے درمیان اگر میں نے خراب فلم جان بوجھ کر یا پھر غلطی سے دیکھ لی تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا یا پھر مکروہ ہوگا؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ روزہ کے درمیان اگر میں نے خراب فلم جان بوجھ کر یا پھر غلطی سے دیکھ لی تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا یا پھر مکروہ ہوگا؟

    جواب نمبر: 2680

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 100/ ب= 98/ ب

    صورتِ مسئولہ میں آپ کا روزہ سرے تو فاسد نہیں ہوگا، لیکن کراہت تو آجائے گی، لہٰذا نفس پر دباوٴ ڈالتے ہوئے ان چیزویں سے کلی طور پر اجتناب کیا جائے تاکہ روزہ کا مکمل ثواب حاصل ہو۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند