• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 68682

    عنوان: ندی یا تالاب میں نہانے سے روزے پر اس کا کوئی اثر پڑے گا یا نہیں؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا ندی یا کسی تالاب میں نہاتے وقت سر کے ساتھ ساتھ باقی جسم کو بھی کچھ وقت تک پانی میں پوری طرح ڈبو دیا جائے تو کیا روزے پر اس کا کوئی اثر پڑے گا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 68682

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 952-794/D=11/1437 تالاب یا ندی میں نہاتے وقت سر کے ساتھ باقی جسم کو بھی پانی میں کچھ دیر ڈبو دیا جائے اس میں کوئی حرج نہیں اس سے روزے پر کوئی فرق نہیں آئے گا بشرطیکہ ناک کے سخت حصہ تک اور منہ کے اندر پانی نہ جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند