• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 24836

    عنوان: رمضان کے مہینے میں زید کے ساتھ ایک آدمی نے لواطت کیا، اب یہ دونوں ۶۰ روزے رکھیں گے۔ کیا ان روزوں کا ہردن کے بدلے پیسے یا گندم نکال سکتا ہے کہ نہیں۔ 

    سوال: رمضان کے مہینے میں زید کے ساتھ ایک آدمی نے لواطت کیا، اب یہ دونوں ۶۰ روزے رکھیں گے۔ کیا ان روزوں کا ہردن کے بدلے پیسے یا گندم نکال سکتا ہے کہ نہیں۔ 

    جواب نمبر: 24836

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1724=1266-9/1431

    اس فعل حرام سے سچی پکی توبہ تو بہرحال دونوں پر فرض ہے، اور بحالت روزہ اگر یہ فعل بد کیا ہے تو دونوں پر لگاتار ساٹھ ساٹھ روزے اور ایک قضا کا روزہ مجموعہ اکسٹھ ا کسٹھ روزے واجب ہیں، گیہوں یا اس کی قیمت کی ادائیگی کافی نہیں، البتہ اگر روزہ کی حالت میں بدفعلی نہ کی ہو تو کفارہ وقضا واجب نہیں، اگر رمضان کا روزہ نہ رکھا ہو تو صرف قضاء واجب ہوتی ہے اور نہ رکھنے کے گناہ سے سچی پکی توبہ واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند