• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 171158

    عنوان: رمضان كے ایک فرض قضا سے غیر رمضان کی ۷۰/ فرض قضا نمازیں ادا نہیں ہوں گی

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ چل رہا ہے اس میں نفل کا ثواب فرض جتنا اور فرض کا ثواب ۷۰ فرض کے برابر ہو جاتا ہے تو کیا اگر کسی کے ذمہ ۷۰ نمازے قضا ہوں غیر رمضان میں مثال کے طور پر ظہر کی تو اگر وہ رمضان المبارک میں ۲ رکعت فرض قضا کی نیت سے اسی وقت پڑھ لے تو وہ ۷۰ قضا نمازوں کو پورا کر سکے گی؟

    جواب نمبر: 171158

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:861-713/N=11/1440

    رمضان میں نفل کا ثواب فرض کے برابر اورایک فرض کا ۷۰/ فرض کے برابر جو ہوجاتا ہے، یہ محض ثواب اور فضیلت کی چیز ہے ، ایسا نہیں ہے کہ نفل سے فرض اور ایک فرض سے ۷۰/ فرض ادا ہوتے ہیں؛ کیوں کہ ثواب اور فضیلت کی مقدار بڑھنے سے عمل کی مقدار نہیں بڑھتی؛ لہٰذا رمضان میں ایک فرض قضا نماز ادا کرنے سے غیر رمضان کی ۷۰/ فرض قضا نمازیں ادا نہیں ہوں گی ، صرف ایک فرض قضانماز ادا ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند