• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 16610

    عنوان:

    میرا سوال ہے کہ رمضان میں اور خاص طور پر روزے کی حالت میں اپنی زوجہ سے مباشرت کرنے کا کیا حکم ہے؟ اور کیا روزے کی حالت میں زوجہ کو بوسہ لینا، گلے لگانا جائز ہے؟ روزہ ٹوٹ تو نہیں جاتا؟

    سوال:

    میرا سوال ہے کہ رمضان میں اور خاص طور پر روزے کی حالت میں اپنی زوجہ سے مباشرت کرنے کا کیا حکم ہے؟ اور کیا روزے کی حالت میں زوجہ کو بوسہ لینا، گلے لگانا جائز ہے؟ روزہ ٹوٹ تو نہیں جاتا؟

    جواب نمبر: 16610

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1675=1334-11/1430

    (۱) روزے کی حالت میں اپنی بیوی سے صحبت کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، قضاء اور کفارہ دونوں لازم ہوجاتے ہیں۔

    (۲) روزے کی حالت میں زوجہ کو بوسہ لینا، گلے لگانا جائز ہے، البتہ اگر اس کی وجہ سے منی کا خروج ہوجائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا، نیز خروج منی کے اندیشہ کے وقت زوجہ کے ساتھ مذکورہ بالا افعال کرنا، ناجائز ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند