• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 16661

    عنوان:

    رمضان کے اعتکاف کی حالت میں جمعہ کے دن غسل کیا جاسکتا ہے یا نہیں، اکثر عالم منع کرتے ہیں؟ایک عالم نے کہا کہ شامی کی حدیث کے مطابق جمعہ کا غسل جائز ہے، صحیح جواب ارشاد فرمادیجئے؟

    سوال:

    رمضان کے اعتکاف کی حالت میں جمعہ کے دن غسل کیا جاسکتا ہے یا نہیں، اکثر عالم منع کرتے ہیں؟ایک عالم نے کہا کہ شامی کی حدیث کے مطابق جمعہ کا غسل جائز ہے، صحیح جواب ارشاد فرمادیجئے؟

    جواب نمبر: 16661

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):2048=1628-11/1430

    حالت اعتکاف میں بدون ضرورت شرعیہ اور طبعیہ کے مسجد سے باہر نکلنا منع ہے، غسل جمعہ ضرورت میں داخل ہے یا نہیں؟ جن علماء نے غسل کو سنت ہونے کی وجہ سے ضروری نہیں سمجھا انھوں نے منع کردیا، اور دوسرے علماء نے کہا کہ جس طرح وضو مستحب کے لیے نکلنے کی اجازت ہے، اسی طرح غسل مستحب کے لیے نکلنا بھی جائز ہے، ایسی صورت میں احتیاط اسی میں ہے کہ نہ نکلے اور اگر کبھی نکل کر غسل جمعہ کرلیا تو گنجائش ہے، اعتکاف فاسد نہ ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند