• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 604639

    عنوان:

    كیا روزہ كی حالت میں احتلام ہوجائے تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ میں سحری کھانے کے بعد سو گیا اور پھر جب میری آنکھ کھلی تو مجھے احتلام ہوچکا تھا تو کیا میرا ٹوٹ گیا ہے ہے یا غسل کرنے میرا روزہ رہے گا؟

    جواب نمبر: 604639

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 982-697/B=10/1442

     روزہ کی حالت میں احتلام ہوجائے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے، آپ غسل کرکے پاک و صاف ہوگئے اچھا کیا، آپ کا روزہ صحیح ہوگیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند