• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 24207

    عنوان: میں دبئی سے ہندوستان چھٹی پر جانے والاہوں۔ اور میر ار مضان ہندوستان میں شروع ہوگا اور جب میں دبئی لوٹوں گا تو اس وقت تک آدھا رمضان گذرچکاہوگا۔مسئلہ یہ ہے کہ ہندوستا ن میں ایک یا دو دن بعد رمضان شروع ہوتاہے جب کہ عرب امارات میں رمضان ایک یا دن پہلے شروع ہوتاہے ، اس طرح میرے ایک یا دو روزے کم ہوجائیں گے تو میں ان روزوں کو کس طرح مکمل کروں؟ براہ کرم، اس سلسلے میں میری رہنمائی فرمائیں۔

    سوال: میں دبئی سے ہندوستان چھٹی پر جانے والاہوں۔ اور میر ار مضان ہندوستان میں شروع ہوگا اور جب میں دبئی لوٹوں گا تو اس وقت تک آدھا رمضان گذرچکاہوگا۔مسئلہ یہ ہے کہ ہندوستا ن میں ایک یا دو دن بعد رمضان شروع ہوتاہے جب کہ عرب امارات میں رمضان ایک یا دن پہلے شروع ہوتاہے ، اس طرح میرے ایک یا دو روزے کم ہوجائیں گے تو میں ان روزوں کو کس طرح مکمل کروں؟ براہ کرم، اس سلسلے میں میری رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 24207

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1181=949-8/1431

    دبئی میں ۲۹/ یا ۳۰/ جتنے دن کا رمضان ہو آپ کے روزے اس کے حساب سے جتنے دن کم رہ جائیں ان کی قضا کرکے ۲۹/ یا ۳۰/ پورا کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند