• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 2701

    عنوان:

    میری امی اعتکاف کے دوران گھر والوں سے بات نہیں کرتی ہیں۔ اس بار ے میں آپ کیا فرمائیں گے؟

    سوال:

    میری امی اعتکاف کے دوران گھر والوں سے بات نہیں کرتی ہیں۔ اس بار ے میں آپ کیا فرمائیں گے؟

    جواب نمبر: 2701

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 24/ ج= 24/ ج

     

    اعتکاف میں دینی اور بقدر ضرورت دنیوی گفتگو کرنا جائز ہے۔ معتکف اگر اپنی زبان کو لغو کلام سے محفوظ رکھنے کے لیے خاموش رہے تو خاموشی میں کوئی مضائقہ نہیں۔ البتہ اگر خاموشی کو عبادت سمجھ کر گفتگو ترک کردے تو یہ مکروہ ہے۔ ویکرہ تحریمًا صمت إن اعتقدہ قربة وإلا لا (الشامي: ط زکریا، ج۳، ص۴۴۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند