• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 22411

    عنوان: کسی شخص نے ہندوستان میں چاند دیکھ کر روزہ شروع کیا ، پھر عمرہ کی غرض سے سعودی عرب چلاگیا، وہاں شوال کا چاند دیکھ کر عید منائی ۔ اس ملک میں تیس روزے ہوئے ، لیکن اس کے 28/29روزے ہوئے ، کیا مذکورہ بالا صورت میں اس شخص کو روزہ رکھنا ضروری ہوگا یا نہیں؟ براہ کرم ، باحوالہ جواب دیں، کیوں کہ دوسرے مدرسہ سے تشفی بخش جوا ب نہیں ملا۔

    سوال: کسی شخص نے ہندوستان میں چاند دیکھ کر روزہ شروع کیا ، پھر عمرہ کی غرض سے سعودی عرب چلاگیا، وہاں شوال کا چاند دیکھ کر عید منائی ۔ اس ملک میں تیس روزے ہوئے ، لیکن اس کے 28/29روزے ہوئے ، کیا مذکورہ بالا صورت میں اس شخص کو روزہ رکھنا ضروری ہوگا یا نہیں؟ براہ کرم ، باحوالہ جواب دیں، کیوں کہ دوسرے مدرسہ سے تشفی بخش جوا ب نہیں ملا۔

    جواب نمبر: 22411

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):978=787-6/1431

    اس کے ذمہ ایک روزہ رکھنا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند