عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 601120
روزہ کی حالت میں مشت زنی
اگر روزہ دار کو اپنا روزہ یاد نہ ہو اور مشت زنی کا ارتکاب کر بیٹھے تو کیا روزہ باقی رہے گا؟
جواب نمبر: 601120
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 338-263/B=04/1442
مشت زنی کرنے کے بعد اگر منی خارج نہ ہوئی تو روزہ فاسد نہ ہوگا اور اگر منی خارج ہوگئی تو روزہ فاسد ہو جائے گا اور اس کی صرف قضاء واجب ہوگی، کفارہ واجب نہ ہوگا۔ اگر روزہ یاد نہ رہا تو دونوں صورتوں میں روزہ باقی رہے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند