• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 17036

    عنوان:

    ہم لوگ کاروبار کی وجہ سے رمضان میں تراویح کی نماز چھ دن میں یا دس دن میں ایک قرآن ختم ہوتاہے وہاں پڑھ لیتے ہیں بعد میں خود سے پڑھتے ہیں۔ تو کیا یہ صحیح ہے (اور کیا خود سے تراویح کی نماز ہوجائے گی)؟ (۲)ہم لوگ کاروبار کی وجہ سے شافعی مسجد میں نماز پڑھ لیتے ہیں تو کیا ہماری نماز ہوگی اورامام بھی شافعی طریقے سے ہی نماز پڑھاتے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 17036

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1625=1625-11/1430

    (۱) خود سے مراد اگر تنہا تراویح پڑھ لیتے ہیں تو نماز تو ہوجائے گی، البتہ جماعت کے ثواب سے محروم رہیں گے، جماعت کے ساتھ پڑھا کریں، بہتر یہ ہے کہ ایک ختم قرآن سننے کے بعد پھر جہاں جس مسجد میں موقع ملے، مسجد جاکر تراویح پڑھا کریں۔

    (۲) شافعی امام اگر واجبات وفرائض میں حنفی مسلک کی رعایت رکھتے ہوں، تو ان کی اقتداء میں آپ نماز پڑھ سکتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند