• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 167546

    عنوان: كیا نفلی روزہ توڑنے پر اس كی قضا ہے؟

    سوال: میں نے اپنے شوہر سے اجازت لی ہر پیر کو اورجمعرات کو روزہ رکھنے کی وہ راضی ہو گئے اور میں روزہ رکھ لیا کرتی، ایک دن انہوں نے روزہ رکھنے سے منع کیا تو زوال سے پہلے ہم نے روزہ توڑ دیا، کیا اس کی قضا واجب ہوئی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 167546

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:346-281/sd=4/1440

    اگر روزہ کی نیت کرنے کے بعد روزہ توڑدیا، تو صورت مسئولہ میں قضا واجب ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند