• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 54192

    عنوان: ۱- تراویح کی ہر چار رکعت کے بعد بلند آواز سے تراویح کی دعاء پڑھتے ہیں

    سوال: میں بنگلور میں رہ رہا ہوں رمضان کے مہینے میں کچھ شریعت سے ہٹ کر عمل ہوتے ہوئے دیکھا ہے ، برائے مہربانی سوال کا جواب دیں ۱- تراویح کی ہر چار رکعت کے بعد بلند آواز سے تراویح کی دعاء پڑھتے ہیں ۲-تراویح کی ہر چار رکعت کے بعد امام بلند آواز سے دعاء کرتے ہیں ۳-فجر کی ہر نماز کے بعد امام صاحب روزے کی نیت کرنے کو کہتا ہے اور روزہ کی نیت کی دعاء بلند آواز سے پڑھواتے ہیں کیا ایسا کرنا بدعت میں شامل ہے

    جواب نمبر: 54192

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1128-1128/M=9/1435-U آپ نے بنگلور میں تراویح اور روزے کی نیت کے تعلق سے جو طریقہ عمل دیکھا ہے اگر وہ واقعہ ہے تو حکم یہ ہے کہ شریعت اس کا ثبوت نہیں لہٰذا یہ لائق ترک ہے، تراویح کی ہرچار رکعت کے بعد نمازی کو اختیار ہے کہ خاموش رہے یا تلاوت کرے یا درود شریف واستغفار پڑھے یا نفل پڑھے یا تراویح کی دعا پڑھے اور یہ سب کچھ آہستہ کرے، بلند آواز سے ثابت نہیں، فجر کی نماز کے بعد روزے کی نیت بلند آواز سے پڑھوانا یہ بھی امر محدث ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند