عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 7883
میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کان میں تیل یا دوائی ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟
میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کان میں تیل یا دوائی ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟
جواب نمبر: 788301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1598=1516/ د
جی ہاں کان میں تیل یا دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
لیلة
القدر: ہم بہت سارے مسلمان رمضان کی ستائیسویں شب کو بطور لیلة القدر کے مناتے
ہیں۔ کیا یہ درست ہے؟ کیانبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس ستائیسویں شب کو
درمیان میں یعنی تقریباً ایک بجے کے قریب دو رکعت نماز ادا کی ہے؟ اگر ایسا ہے، تو
یہ نماز کس درجہ میں آتی ہے فرض، سنت یا نفل؟ ہم لوگ اس خاص رات کو دو رکعت نماز
ادا کرتے ہیں سنت کی نیت سے کیوں کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو
ادا کیا ہے۔ (یہ دو رکعت نماز عشاء کی نماز کے علاوہ ہے۔ کیا ہم ایسی نیت کرنے میں
درست ہیں؟
حضرت
میرا سوال یہ ہے کہ کیا پانچ روزہ یا دس روزہ تراویح پڑھنا ٹھیک ہے؟ کیا اس کا وہی
ثواب ہے جو ستائیس یا انتیس رمضان کو ختم کرنے کا ہے؟ کیا سرور عالم صلی اللہ علیہ
وسلم نے کبھی پانچ یا دس روزہ تراویح پڑھی ہے؟ او رکیا ہمیشہ پانچ روزہ پڑھنا بدعت
نہیں؟ کیا یہ پانچ یا دس روزہ تراویح پڑھنا بدعت نہیں؟ سنت کے مطابق جواب دیں۔
کیا
فرماتے ہیں علمائے دین اس موضوع پر کہ نو اور دس محرم کا روزہ رکھنا چاہیے یا
نہیں؟ (۲)لوگوں
نے بہت سی حدیثیں سنائی ہیں کہ نو اور دس محرم کا روزہ رکھنے سے پچھلے اور اگلے
سال کا کفارہ ادا ہوجاتا ہے۔ اور بھی بہت سی حدیثیں سنانے لگے ہیں۔ برائے کرم آپ
اس پر قرآن اورحدیث سے روشنی ڈالیں۔
گزشتہ رمضان کے بعد میری ماں نے اردو ترجمہ کے ساتھ قرآن شریف کی تلاوت کرنا شروع کیا۔ اس نے سترہ سپارے اردو ترجمہ کے ساتھ پورے کئے ہیں۔ اب رمضان تقریباً شروع ہونے والا ہے۔ وہ ہمیشہ کم ازکم ایک مرتبہ ہررمضان میں قرآن شریف ختم کرتی ہیں۔ کیا ان کو اس رمضان کے لیے قرآن شریف شروع سے شروع کرنا چاہیے تاکہ وہ اس کو رمضان کے اندرہی مکمل کرلیں یا ان کو وہاں سے پڑھنا چاہیے جہاں تک انھوں نے گزشتہ گیارہ مہینوں کے دوران اردو ترجمہ کے ساتھ پڑھا ہے؟ رہنمائی فرماویں۔
376 مناظرہمارے محلہ کی مسجد میں دو منزلیں ہیں گراؤنڈ فلور اور فرسٹ فلور۔ گراؤنڈ فلور مردوں کے تراویح پڑھنے کے لیے کافی ہے۔ کیا ہم عورتوں کوفرسٹ فلور پر نماز تراویح پڑھنے کی اجازت دے سکتے ہیں؟عورتوں کے محفوظ طریقہ پر آنے اور جانے کے لیے ایک دروازہ الگ سے بنایا جاسکتا ہے۔ اور ان کے لیے پردہ کا پورا انتظام ہے۔ برائے کرم ہمیں مشورہ دیں۔
455 مناظراگر کسی نے دس پندرہ سال پہلے شادی سے پہلے رمضان کے روزے میں زنا کیا ہو اور اسے مسئلہ بھی نہ پتہ ہو اور اس کی اس وقت کی زندگی نہ فرمانوں والی تھی۔ اب اتنے سال بعد جب زندگی کچھ ٹھیک ہوئی اور پتہ چلا کہ وہ سب گناہ ہو گیا تو اس نے توبہ کی اور پھر کبھی زنا اوراس جیسے گناہوں سے بچنے کا عزم و ارادہ کیا اور اللہ تعالی سے مدد بھی مانگی۔ اس کے علاوہ اور کیا کرنا چاہیے؟ ساٹھ روزے لگاتا ر تو آسان نہیں ہیں۔ کیا نفلی روزوں میں ان ساٹھ یا ایک سو بیس روزوں کی نیت ہوسکتی ہے؟ جواب ضروردیں، اور لوگوں کے لیے خصوصی دعا کی بھی گزارش ہے؟
469 مناظر