• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 148528

    عنوان: رمصان کے روزے کیوں رکھے جاتے ہیں؟

    سوال: (۱) رمصان کے روزے کیوں رکھے جاتے ہیں؟ براہ کرم، قران و حدیس کی روشنی میں بتائیں۔

    جواب نمبر: 148528

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 350-328/N=5/1438

    رمضان کے روزے اس لیے رکھے جاتے ہیں کہ اللہ تعالی نے اس ماہ مبارک کے روزے ایمان والے بندوں پر فرض فرمائے ہیں اور ان کی فرضیت کا مقصد اور حکمت یہ ہے کہ لوگ روزے رکھ کر اپنی زندگی میں تقوی پیدا کریں۔ قال اللہ تعالی: یٰأیھا الذین اٰمنوا کتب علیکم الصیام کما کتب علی الذین من قبلکم لعلکم تتقون (البقرة: ۱۸۳)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند