• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 168537

    عنوان: کیا نسوار منہ میں رکھنے سے روز ٹوٹتا ہے

    سوال: کیا نسوار منہ میں رکھنے روز ٹوٹتا ہے جو عام طور پر نشہ کے لیے استغمال ہوتا ہے ؟

    جواب نمبر: 168537

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:538-443/sn=6/1440

     جی! ہاں، منہ میں نسوار رکھنے اور اس کانشہ لینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؛ کیوں کہ منہ میں نسوار رکھنا عملاً کھانے کے حکم میں ہے (فتاوی عثمانی۲/۱۹۲،مطبوعہ: مکتبہ معارف القرآن کراچی) نیز عام طور پر نسوار کا کچھ حصہ دماغ اور پیٹ میں ضرور پہنچ جاتا ہے اور نسوار اور اس جیسی نشیلی چیزوں میں دماغ یا پیٹ کی طرف کھنچنے کی صلاحیت بھی پائی جاتی ہے ۔ (دیکھیں :فتاوی دارالعلوم دیوبند،۶/۲۶۴، ط:کراچی)

    (و)کرہ (مضغ علک) أبیض ممضوغ ملتئم، وإلا فیفطر،..... (قولہ: وکرہ مضغ علک) نص علیہ مع دخولہ فی قولہ وکرہ ذوق شیء ومضغہ بلا عذر؛ لأن العذر فیہ لایتضح، فذکر مطلقا بلا عذر اہتماما رملی. قلت: ولأن العادة مضغہ خصوصا للنساء؛ لأنہ سواکہن کما یأتی فکان مظنة عدم الکراہة فی الصیام لتوہم أن ذلک عذر (قولہ أبیض إلخ) قیدہ بذلک؛ لأن الأسود وغیرالممضوغ وغیر الملتئم، یصل منہ شیء إلی الجوف، وأطلق محمد المسألة وحملہا الکمال تبعا للمتأخرین علی ذلک قال للقطع بأنہ معلل بعدم الوصول، فإن کان مما یصل عادةً حکم بالفساد؛ لأنہ کالمتیقن.( الدرالمختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) ۳/۴۱۶، ط:زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند